ابنا: نيويارک ميں اقوام متحدہ کے ہيڈکوارٹر ميں ہونے والے بند کمرے کے اس اجلاس ميں سلامتي کونسل کے پندرہ ارکان نے شرکت کي۔ اجلاس ميں آئي اے اي اے کے سيف گارڈ کے ڈائريکٹر، ني ويل وائٹنگ بھي موجود تھے- جوہري توانائي کے عالمي ادار نے شام پر سات خفيہ جوہري ري ايکٹر تيار کرنے کا الزام لگايا ہے۔حکومت شام پہلے ہي اس الزام کو سختي کے ساتھ مسترد کرچکي ہے۔ايٹمي توانائي کا عالمي ادارہ آئي اے اي اے، پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي توانائي سے کام لينے والے ملکوں کے لئے تو مغربي ملکوں کے اشارے پر مشکلات و مسائل کھڑے کرتا ہے ليکن اس نے اب تک صيہوني حکومت کے خلاف کوئي اقدام نہيں کيا ہے جس کے پاس چار سو ايٹمي ہتھيار موجود ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169